نگران وزیراعلیٰ سے قبل پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا. گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ کے اعلان سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔آئین کے آرٹیکل 224، 224.A A اور 105 کے تحت گورنر پنجاب یہ ذمہ داری ادا کریں گے۔
آج پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے آخری دن تھا ، تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔
حکومتی کمیٹی کے رکن راجہ بشارت کاکہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا۔جو نام ہم نے دئیے ان کو کسی بھی پیمانے پر جج کر لیں ،وہ بہتر ہیں۔نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ اب الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ۔الیکشن کمیشن 4 امیدواروں میں سے کسی ایک کا فیصلہ کرے گا۔
پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کےرکن ملک احمد خان کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاسی سطح پر معاملات طے نہیں ہوسکے ،نگران وزیر اعلیٰ کےنام پر فیصلہ نہیں ہوسکا ۔حکومت کی جانب سے دیئے گئے نام وزیراعلیٰ کیلئے اہلیت نہیں رکھتے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں قابل شخصیات کے نام دیئے ہیں، عمران خان کی نیب نے احدچیمہ کو جیل میں ڈالا۔احد چیمہ ایک قابل شخص ہیں۔انہیں3 سال حبس بے جا میں رکھا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کےرکن حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم کسی بھی چیز پر اتفاق رائے نہیں کر پا رہے۔پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہ ہوسکی۔ممبران کو ڈکٹیشن دے کر بھیجا جاتا ہے۔افسوس کی بات ہے کہ ہم اتفاق کے بغیر جا رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں