پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لےجایا جائےگا۔ جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے کی گئی۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹ کی کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہ پولیس کی گاڑیاں ہیں جو فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمہ کی کاپی ہم نیوز نے حاصل کرلی ہے، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو منشی کے حثیت کے برابر قرار دیا، مقدمے کا متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فواد نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں