ایف آئی اے نے اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اینکرعمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ عمران ریاض کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے جہاز میں سوار نہ ہونے دیا ۔
اینکر عمران ریاض کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں سائبر کرائم گلبرگ کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں