مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے تعزیتی بیان میں نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لکھا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ پرویز مشرف امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔
جنرل پرویز مشرف 1943 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ کراچی منتقل ہوئے۔ 1964 میں 29 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے، آرٹیلری رجمنٹ کی 61 ویں ایس پی یونٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا اور پھر اسی یونٹ کی کمانڈ بھی کی۔ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی اور پھر رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز لندن میں زیر تعلیم رہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں