جمائما پاکستان کا دورہ کریں گی

  لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما پاکستان کا دورہ کریں گی۔گلو کار سلمان احمد کی دعوت پر قبول کرلی ۔سلمان احمد کے مطابق جمائما اور میری اہلیہ 20 سال سے اچھی دوست ہیں۔جمائما کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمائما کی وجہ سے نااہلی کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہوا۔ کیس میں مدد کرنے پر جمائما کا شکریہ ادا کیا۔ جمائما کا دل پاکستانی ہے۔انہوں نے پاکستان چھوڑ کر بھی ملک کا خیال رکھا۔ جمائما نے طلاق کے بعد بھی سب دوستوں سے دوستی رکھی۔سلمان احمد نے توقع ظاہر کی کہ جمائما آئندہ ماہ نجی دورے پر پاکستان آئیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply