تحریک انصاف کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
ملک گیر جیل بھرو تحریک کا معاملہ، عمران خان کی ہدایت پر پالیسی تبدیل کردی گئی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔ امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔
بوقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے ۔ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک گیر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے اپنی گرفتاری دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اسی حوالے سے کارکنوں کی رجسٹریشن مہم بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد کارکنان نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں