فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ۔
فیفا کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم ترکیہ اور شامل کے زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی قیام گاہ کی تعمیر پر خرچ ہو گی۔ضروری سامان کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق امدادی رقم دونوں ملکوں کی فٹبال فیڈریشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے خرچ ہو گی۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں چند روز قبل آنے والے زلزلے سے اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمارے وزیرخزانہ مسٹر”Inflation”ہیں، سینیٹر مشتاق احمد برس پڑے، حکو متی سینیٹرز ایوان میں ان کا مُنہ تکتے رہ گئے
اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرامداد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے واشنگٹن میں ترکیہ کے سفارتخانے جاکر 30 ملین ڈالر کا چیک خاموشی سے ترک حکام کے حوالے کیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں