راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں چیف آرگنائزر مریم نواز نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان کی عزت افزائی کی اور اپنی مرکزی نشست پر جگہ دے دی۔
رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی ورکرز کنونشن میں اسٹیج پر آئے تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی برابر نشست پر بیٹھنے لگے تو مریم نواز نے انہیں اٹھا کر اپنی نشست پر بٹھا دیا۔ اور خود ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےمریم نواز کے چیف آرگنائزربننے کے بعد اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا بلکہ متعددبار اختلافات کے باعث پارٹی پالیسی کیخلاف بھی بیان دے چکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں