پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں30 دن کے لیے پتنگ بازی پر پابندی عائدکردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کے علاوہ، پتنگوں کی تیاری سے متعلق مٹیریل،پتنگوں اور ڈور کی تیاری اور خریدوفروخت پر بھی مکمل پابندی کر دی گئی ہے۔
Advertisements

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں یہ پابندی30 دن تک نافذالعمل رہےگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں