اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 8 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران سیالکوٹ کے رہائشی 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایک دوسری کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ نمبر QR 633 سے دوحہ جانے والے ملزم سے 2 کلو 108 گرام آئس برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کو سوٹ کیس میں چھپایا گیا تھا۔ واقعے میں خیبر سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں اسلام آباد موٹروے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ایسی ہی ایک کارروائی میں برہان ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کی۔ جس کے دوران فلائٹ نمبر PK 217 سے ابوظہبی جانے والےمُلزم سے 123 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ برآمدشدہ منشیات جوتوں میں چھپائی گئی تھیں۔

اے این ایف نے بتایا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں