برازیل میں مقامی انتخابات ہارنے والے امیداوار نے لوگوں کے مذاق اڑانے پر فائرنگ کردی ، 12 سالہ بچی سمیت 7 افراد ہلاک، ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق برازیل سے ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو مسلح افراد نے برازیل کے ایک پول ہال میں فائرنگ کی جس میں سات افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ ان سات افراد میں ایک 12 سالہ لڑکی بھی شامل تھی۔ پیہ واقعہ برازیل کی ریاست ماتو گروسو کے سینوپ سٹی میں پیش آیا۔ پولیس بندوق برداروں کی تلاش کر رہی ہے۔
مقامی انتخابات میںسلسل دو مرحلے ہار نے والوں کے نام ایڈگر ریکارڈو ڈی اولیویرا اور Ezequias Souza Ribeiro بتائے گئے ہیں۔ مسلض افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔ ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اولیویرا پول گیم ہار گیا تھا ، جس کے بعد تماشائیوں نے اس پر فقرہ کسا اور وہ پول گیم سے چلا گیا تاہم ساتھی سمیت لوٹ کر پول گیم ہال میں داخل ہوا اور پول کا مالک اور دیگر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ ان میں سے 6 لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ساتواں افراد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ یہ سارا واقعہ پول ہال میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔

پولیس نے متاثرین کے نام جاری کر دیے ہیں جس میں لاریسا فراساؤ ڈی المیڈا، اوریسبرٹو پریرا سوسا، ایڈریانو بالبینوٹ، گیٹولیو روڈریگس فراساو جونیئر، جوزے راموس ٹینوریو اور پول ہال کے مالک میکیل برونو ڈی اینڈریڈ کوسٹا شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں