عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے مرکزی دورازے پر روک لیا گیا ہے، بکتر بند گاڑیاں اور قیدیوں والی وین بھی پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام سے پیچھے ہٹھنے کے اعلان کیے گئے ہیں بکتر بند گاڑیاں اور قیدیوں والی وین بھی پہنچ گئی ۔ عمران خان کی گاڑی کو عقبی دروازہ سے داخل کرایا جائے گا جس کیلئے عمران خان کی گاڑی عقبی دروازہ پر پہنچا دی گئی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت پیشی کےلئے آئے ہوئے کارکنان میں مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام سے پیچھے ہٹھنے کے اعلان کیے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے اس شخص نے کیموفلاج جیکٹ پہنی ہوئی ہے اور عمران خان کی گاڑی کے پاس ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز موقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ہجوم مت بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عوام ہجوم مت بنائیں وگرنہ آنسو گیس استعمال کی جاسکتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں