اینٹی کرپشن پنجاب نےسابق مشیر زراعت پنجاب عبد الحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر قومی خزانے سے مبینہ طور پر لوٹی گئی ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ٹھیکوں کے کمیشن کی مد میں وصول کردہ بھاری رقم برآمد کرلی گئی، اینٹی کرپشن نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری دھن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ کل مالیت ساڑھے 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔ نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی کمیشنوں کی تھی،کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔اس کالے دھن میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں