چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں ججز نے کہا کہ الیکشن 90دن سے آگے نہیں جاسکتے ۔ہفتے کے روز عوام کے سامنے اپنا لائحہ عمل سامنے رکھوں گا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سےکہتا ہوں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک میں ایک فضا بنی ہے کہ شائد 90 دن میں الیکشن نہ ہوں، آج تجزیہ نگاربھی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن 90 دن میں ہونگے بھی یا نہیں،بیرونی سازش خود کروا کر یہ حکومت اقتدارمیں آئی،انہوں نے کوشش کی عوام کی رائے نہ آئے، 37ضمنی الیکشن میں 30 میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، یہ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں ، قوم انصاف کے لیے آج ترسی ہوئی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ امیرملکوں میں انصاف اور غریب ملکوں میں جنگل کا قانون ہے ، سپریم کورٹ نے آج قانون کی حکمرانی قائم کی ، ایسا پہلے ہو جاتا تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا،قانون اور انصاف خوشحالی کے ساتھ جڑے ہیں ،پاکستان میں مافیا اور قبضہ گروپ بیٹھاہواہے ،پاکستان میں انسانی حقوق ختم کئے گئے پاکستان میں میر جعفر اور میر صادق نے غداری کی ۔

عمران خان نے مزید کہاکہ فیصلے کے بعد آج جیل بھرو تحریک ختم کی ، ہفتے کو مغرب کے بعد انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں ،ہر ڈسٹرکٹ میں نکلیں، پاکستان جتنا نیچے آج ہے تاریخ میں کبھی نہیں گرا،پاکستان کو آج بند گلی میں پہنچا دیا گیا ہے ، ہفتے کو اپنا روڈ میپ دوں گا ،تحریک انصاف کیخلاف تاریخی انتقامی کارروائی کی گئی، ہم پر تشدد اور کیسز بنائے گئے ، میرے اوپر دہشت گردی سمیت 74 کیسز بنائے گئے ، سب لوگوں کو پتہ تھا میں اسلام آباد آ رہا ہوں الیکشن کمیشن کے باہر پر امن احتجاج پر مجھ پر دہشتگردی کا کیس بنا دیا گیا، مجھ پر مزید دو مقدمے درج کر دئیے گئے ، میں گھر میں بیٹھا تھا پھر بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں