وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ رمضان کے لیے 5 ارب کا سبسڈی پیکج تیار کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیا رکرلیا۔ جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورزپرفراہم کی جائے گی۔ رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کے ریلیف کے لیے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں