چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ کل صبح کا انتظار کررہے ہیں ،وکلا عدالت میں پیش ہوں گے،وکلا عدالت میں وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کریں گے۔عدالت سے18مارچ تک حفاظتی ضمانت پرہوں۔پولیس مجھے گرفتار کرنے 4روز پہلے ہی پہنچ گئی۔18مارچ سے پہلے پولیس کیسے وارنٹ لیکر آسکتی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا الجزیرہ انگلش کو انٹرویومیں کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کیلئے پرامن احتجاج آزادی کی تحریک کاحصہ ہے۔آئین اور قانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔26سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی کارکنوں کوتشدد پرنہیں اکسایا۔مجھ پرتوشہ خانہ کا من گھڑت کیس بنایاگیا ہے۔
عمران خان کاکہنا ہے کہ توشہ خانہ کا الزام لگایا گیا،عدالت میں یہ کیس لڑ بھی نہیں رہے۔مجھ پر اب تک 80مقدمات بنادیئے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گھرپربرسائے گئے آنسو گیس کے شیل بھی غیرملکی میڈیا کو دکھادیئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں