پینٹاگون کے پارکنگ ایریا میں ایک فوجی اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے: بریگیڈیئر پیٹرک رائڈر
امریکہ وزارت دفاع ‘پینٹاگون’ کے پارکنگ ایریا میں ایک فوجی اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر پیٹرک رائڈر نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر، پارکنگ ایریا میں ایک فوجی کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے، ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد پینٹاگون پولیس موقع پر پہنچ گئی”۔
رائڈر نے کہا ہے کہ “پولیس نے فوجی کے گاڑی میں مردہ حالت میں ہونے کی تصدیق کی۔ آرلنگٹن ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور مذکورہ فوجی کے مردہ ہونے کی تصدیق کی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ “معاملے کی تحقیق جاری ہے اور اس دوران ہمارے پاس فراہم کرنے کے لئے کوئی اور تفصیل موجود نہیں ہے”۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں