یوٹیلیٹی سٹورزپر5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغازہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق یوٹیلٹی سٹورز پر عید الفطر تک آٹا،چینی اورگھی سمیت 19 بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کےمستحقین کو 10کلو آٹا 400روپے، چینی 70روپے فی کلوملےگی، جبکہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت گھی 300روپے فی کلو میں فراہم کیا جائےگا۔
حکام نے بتایا کہ جنرل سبسڈی میں آٹے کا 10 کلوتھیلا 648روپے، چینی91روپے کلو میں میسرہوگی،گھی فی کلو 490روپے میں دستیاب ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز پرسفید چنےاورچاول پر20روپے فی کلو سبسڈی دی جائےگی،بیسن پر 50 روپے،چائےپر100روپے کلو،کجھور پر50روپے سبسڈی دی جائےگی۔

اس کے علاوہ دودھ پر30روپے فی لٹر،مشروبات پر30روپے فی بوتل اور مصالحہ جات پر بھی 10فیصد تک رعایت دی جائےگی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں