سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل سے متعلق ایک اور نئے منصوبے کا انکشاف کردیا ہے۔
زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ آج یا کل زمان پارک پر دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کی جانب سے دو اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں جو ہمارے لوگوں میں شامل ہوکر پولیس والوں پر فائرنگ کریں گے جس کے نتیجے میں تین سے چار پولیس والے مارے جائیں گے۔ اس حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ہمارے لوگوں کا خون بہایا جائے گا۔ پولیس والے اس کے بعد میرے گھر تک پہنچیں گے اور پھر مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ نے کسی کے کہنے پر اشتعال میں نہیں آنا۔ اگر پولیس والے آپریشن کرنے آئے تو انہیں میرے گھر آنے دیں ۔ ویسے تو مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ پھر بھی اگر پولیس کوئی وارنٹ لیکر آتی ہے تو آجائے۔ میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں۔ لیکن اپنے بچوں کو اس طرح مرنے نہیں دوں گا۔ مجھے اپنے کیسز نہیں کارکنان کی فکر ہے۔ عدلیہ ہمارے حقوق کی حفاظت کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں