• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودیہ؛ ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

سعودیہ؛ ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

julia rana solicitors

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply