پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ظل شاہ قتل اور پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں تحقیقات کے لیے گرفتار حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ حسان نیازی کو ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ نمبر 388/23 میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ تفتیشی افسر انسپکٹرعدنان بخاری نے جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا۔
حسان نیازی سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء اور کارکنان عدالت میں موجود تھے جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں