بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اہلخانہ سے ملاقات کرانے کے لئے پرائیوٹ گاڑی میں دفتر خارجہ کے عقبی دروازے سے لایا گیا۔

جب کہ جاسوس کی والدہ اور بیوی کو بھی سخت سیکیورٹی حصار میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ لایا گیا جس کے بعد ان کی جاسوس کمانڈر جادیو سے ملاقات جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن جادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن سے بیوی اور والدہ کی ملاقات کی اجازت یوم قائداعظم پر انسانیت کے ناطے دی، کلبھوشن سے ملاقات کے بعد اہل خانہ آج ہی واپس براستہ عمان بھارت روانہ ہوجائیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں