وزیر دفاع اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے کا مطلب ہے سب ٹھیک نہیں چل رہا۔
الیکشن تاخیر کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کی خاطر متحد نظر آنا چاہیے۔ ایک جج کے دستبردار ہونے سے نیا بینچ بنے گا۔سپریم کورٹ خود کو سیاست کی دلدل سے محفوظ رکھے۔سیاست کو سیاست دانوں تک محدود رہنے دیا جائے ، کوئی اس میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان میں انصاف کا سب سے بڑا ادارہ ہے، ججز ادارے کی عزت کی حفاظت کریں۔ عدلیہ اپنے کنڈکٹ اور فیصلوں سے پہنچانی جاتی ہے، عدالت عظمی وہاں کھڑی ہے جہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہو گا۔شدید اختلاف رائے ملک اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ انصاف کے پلڑے برابر ہوں تو تاریخ یاد رکھے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں