• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آج کا دن قائداعظم کے افکار اور سوچ کو آگے بڑھانے کے عزم کا دن ہے، وزیراعظم

آج کا دن قائداعظم کے افکار اور سوچ کو آگے بڑھانے کے عزم کا دن ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 142 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری سے ہی پاکستان کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھتے ہوئے منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔جمہوری اقدار کی پاسداری سے ہی پاکستان کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے.انہوں نے کہا قائد اعظم نےعمربھر ٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکاروخیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جدوجہد کریں گے۔وزیراعظم نے کہاہم قائد کے افکار وسوچ کو تازہ کریں گے۔ تاریخ کا غیر جانبدارنہ تجزیہ مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں معاون ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply