انسانی جسم میں تقریباً پانچ لیٹر (5000 ملی لیٹر) خون ہوتا ہے۔ 1 ملی لیٹر خون میں 5 بلین ریڈ بلڈ سیلز ہوتے ہیں۔ ایک ریڈ بلڈ سیل میں 300 ملین ہیموگلوبن مالیکیول ہوتے ہیں۔ ایک ہیموگلوبن مالیکیول میں چار پولی پیپٹائڈ ہوتی ہیں، ہر ایک کے مرکز میں آئرن کا ایک ایٹم ہوتا ہے۔ یہ آئرن ایک آکسیجن ایٹم سے جڑتا ہے اور اس طرح آکسیجن خون میں ان اعضاء تک پہنچائی جاتی ہے جنہیں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک آکسیجن میں 8 پروٹون، 8 نیوٹران اور 8 الیکٹران ہوتے ہیں۔ ایٹم کے نیوکلیس میں ہر پروٹون اور نیوٹران کے اندر 3 کوارک ہوتے ہیں۔ ان کوارک اور ایٹمی ذرات کے درمیان جو قوتیں ہیں وہی قوتیں کہکشاؤں کے درمیان لاکھوں نوری سال کے فاصلے پر بھی موجود ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں