خطے میں جنگ کے بڑھتے خطرات

چین نے امریکی اتحادی ملک تائیوان کا گھیراو شروع کر دیا جس سے خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کی سرحد کے قریب اپنے جنگی بیڑوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے جارحانہ عمل تائیوان کے صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین چینی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں موجود ہیں جبکہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے بھی تائیوان کے فضائی زون کو عبور کیا۔

دوسری جانب تائیوان کے صدر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپنے عوام کی آزادانہ اور جمہوری طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں کے درمیان امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply