حج انتظامات کیلئے کروڑوں ڈالر کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کے حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سال حج کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، رواں سال مجموعی طور پر 72 ہزار 869 افراد فریضۂ حج ادا کریں گے۔

انتہائی مہنگا حج ہونے کے باعث رواں سال مقررہ تعداد سے کہیں کم درخواستیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے حکومت نے قرعہ اندازی نہ کرنے اور تمام درخواست دہندگان کو حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply