وکلا کا ملک گیر اجلاس طلب

  ملک بھر کے وکلا نے بھی حرکت میں آنے کا فیصلہ کرلیا ملک میں جاری محاذ آرائی کے پیش نظر پیر صبح ساڑھے  گیارہ بجے اہم اجلاس پاکستان بار کونسل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ،ملک بھر کی بارکونسلز کے نمائندے شریک ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بارکونسل  کی طرف سے جاریکردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ تناؤ کو مزید طول دینے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔موجودہ سیاسی اور آئینی بحران اور اداروں کے درمیان جاری محاذ آرائی کے پیش نظر پاکستان بار کونسل نے اجلاس بلا لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعلامیہ کے مطابق اجلاس 17 اپریل 2023 بروز پیر صبح ساڑھے گیارہ بجے پاکستان بار کونسل کے دفتر میں میں ہوگا،  جس میں ملک بھر سے تمام بار کونسلز کے نمائندوں کی وکلاء زمہ داران کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک اور عوام کی خاطر مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply