• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت جانیوالی پرواز میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ

بھارت جانیوالی پرواز میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ

نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکی ائیر لائن کی پرواز میں نشے کی حالت میں ایک مسافر نے ساتھ بیٹھے مسافر سے تکرار کے بعد اس پر پیشاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر پر ساتھی دوسرے مسافر کی جانب سے پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیویارک سے نئی دہلی آنے والی امریکن ائیر لائن کی پرواز میں نشے کی حالت میں موجود ایک مسافر نے ساتھ بیٹھے مسافر سے تکرار کے بعد اس پر پیشاب کر دیا۔

دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، پرواز نے امریکی شہر نیو یارک کے ہوائی اڈے سے بھارتی دارالحکومت کے لیے اڑان بھری تھی۔

julia rana solicitors london

بھارتی حکام کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پرواز کے لینڈ کرتے ہی مسافر پر پیشاب کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متاثرہ مسافر کی جانب سے بھی کارروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply