• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوڈان ؛ فوج کی پیراملٹری فورسز کیساتھ جنگ بندی میں توسیع پر ر ضا مندی

سوڈان ؛ فوج کی پیراملٹری فورسز کیساتھ جنگ بندی میں توسیع پر ر ضا مندی

سوڈان میں جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سوڈانی فوج جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کے لیے راضی ہوگئی۔

سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

یاد رہے کہ سوڈان کی پیراملٹری فورسز نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، دونوں متحارب فوجی قوتوں کے درمیان پہلے اعلان کی گئی جنگ بندی کا وقت اتوار کی رات ختم ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply