• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سربیا:14 سالہ نوجوان کی سکول میں فائرنگ ،9افرادہلاک،7زخمی

سربیا:14 سالہ نوجوان کی سکول میں فائرنگ ،9افرادہلاک،7زخمی

سربیا کے دارالحکومت بلغراد کےسکول میں14سالہ نوجوان کی فائرنگ سے آٹھ طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغراد کے ایلیمینٹری سکول کی ساتویں جماعت کے طالبعلم نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں6 طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کاکہناہے کہ 14سالہ نوجوان نے اپنی کلاس میں جاکر پہلے ٹیچر کو گولی ماری اور بعد میں کلاس میں موجود طالبعلموں پراندھادھندفائرنگ کردی۔

کلاس روم سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہونے والی طالبہ میلان میلوسیوک نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا لڑکا بہت ہی خاموش اور خوش اخلاق تھا اور حال ہی میں اس نے ہماراسکول جوائن کیا تھا۔

سربیا کی وزارت داخلہ کے مطابق واقعہ میں9افرادہلاک ہوگئےاورٹیچرسمیت سات افرادزخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ٹیچر کی حالت انتہائی نازک ہے ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایک طالبہ کے سر میں گولی لگی ہے جس کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

julia rana solicitors

پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ میں ملوث ساتویں کلاس کے چودہ سالہ طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply