پاکستان نےحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا،سرکاری سکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا۔

سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا گیا ہے، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حج درخواست کم وصول ہوئیں۔

اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو پاکستانی حکومت کو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے،جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

julia rana solicitors london

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں دنیا بھر کی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply