چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 14مئی کو پنجاب کے الیکشن نہ ہونے پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے 14مئی تک جلسے کروں گا ۔14مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پرنکلیں گے۔جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ مجھے2دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروانہیں۔قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو پروانہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جے شنکر کو مہمان نوازی نہیں آتی، بلاول کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔ بھارت جانے سے پہلے بلاول نے کسی سے پوچھا؟ جے شنکر نے جس طرح زبان استعمال کی اس سے اندازہ ہوگیا کہ اُسے مہمان نوازی کے آداب نہیں آتے کیونکہ مہمان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے۔بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھرپور تیار کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔
عمران خان نے برطانوی شہزاد سوئم کی تاج پوشی میں وزیر اعظم کی شرکت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں چھوڑ کر برطانوی کیا لینے گئے اور کس طرح چلے گئے، ان کا علاج، کاروبار اور بچے سب کچھ باہر ہے اور انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی پروا نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں۔یہ بھیڑ بکریاں سمجھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے یہ کسی بھول میں ہیں۔ ساری قوم آئین اور ججوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد انتخابی جلسے شروع کروں گا اور عوام میں نکل کر ججوں کے خلاف مافیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہمارا بس ایک اور واحد مطالبہ الیکشن ہے۔ہم خیبرپختونخوا میں بھی انتخابات چاہتے ہیں۔ملک کا دیوالیہ نکال دیا جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ حکومت جنرل (ر) باجوہ نے گرائی اور ملک کو ایسا نقصان پہنچایا جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ساسیت نہیں آزادی کے لیے جہاد کرنا ہے۔ جب تک ملک میں الیکشن نہیں ہوتے باہر نکلتا رہوں گا اور ظلم کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جو زمان پارک سےشروع ہو کر مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن ، نشتر روڈ اور میکلوڈ روڈ سے ہوتی ہوئی اپنی آخری منزل لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، زبیر نیازی، فیصل جاوید اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشیدسمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کارکن پارٹی ترانوں کی گونج میں نعرے لگاتے رہے۔

عمران خان کی زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی ریلی کے روٹ پر مارکیٹیں بند پیٹرول پمپ سمیت چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند پولیس کی جانب سے مارکیٹیں بند کر دیں گئیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں