• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رات گئے شیریں مزاری اور اب ڈاکٹر یاسمین راشدبھی گرفتار

رات گئے شیریں مزاری اور اب ڈاکٹر یاسمین راشدبھی گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔

  اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، محمد علی، اعجاز چودھری سمیت متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔۔

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی صبح ساڑھے چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد چھاپوں کے باعث گھر میں موجود نہیں تھیں،وہ ڈیفنس یا کیولری گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80 سالہ شوہرکوبھی گرفتارکیاگیا لیکن ان کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے 76 سالہ دیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply