• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آبادمیں شدید فائرنگ،عمران خان سکیورٹی کلیئرنس کے منتظر

اسلام آبادمیں شدید فائرنگ،عمران خان سکیورٹی کلیئرنس کے منتظر

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔سکیورٹی کی جانب سے عمران خا ن کو روانگی کی کلیئرنس نہ مل سکی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایم جی اور پسٹل سے فائرنگ ہوئی ہے۔اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے قریب ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ہائیکورٹ کے سامنے جنگل میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب جی 10 کے علاقے میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply