• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جارجین ایئرلائن کی اپنے ہی صدر پر سفری پابندی عائدکرنیکی کیا وجہ ہے؟

جارجین ایئرلائن کی اپنے ہی صدر پر سفری پابندی عائدکرنیکی کیا وجہ ہے؟

یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ملک جارجیا کی قومی ایئرلائن جارجین ایئرویز نے ملک کی صدر کے اپنے طیاروں میں سوار ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

جارجیا کی صدر سلومی زورابِخوِلی نے قومی ایئرلائن کی طرف سے روس کیلئے پروازیں بحال کرنے پر کہا تھا کہ وہ ایئرلائن کا بائیکاٹ کریں گی۔روس نے رواں ماہ جارجیا سے براہ راست پروازوں پر سے 4 سالہ پابندی اٹھا لی تھی۔

ساتھ ہی ساتھ روس کا سفر کرنے والے جارجیا کے شہریوں کیلئے دہائیوں پرانی ویزا کی شرط بھی ختم کر دی گئی تھی۔جارجیا کی صدر سلومی نے جارجین حکام پر زور دیا تھا کہ وہ روس کے ان اقدامات کو ناکام بنا دیں۔

جارجین ایئرویز کی بانی تماز گایاشولی نے کہا کہ صدر سلومی اب ’ناپسندیدہ شخصیت‘ ہیں اور جب تک وہ جارجیا کی عوام سے معافی نہیں مانگیں گی تب تک وہ ہماری ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکتیں۔

جارجیا کے شہریوں کا ایک طبقہ ماسکو کے ساتھ کسی بھی مفاہمت کی مخالفت کرتا ہے۔روس کے فوجی دستے جارجیا کے دو علاقوں ابخازیا اور جنوبی اوسیٹیا میں موجود ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply