دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور قوم کا عزم اور ہمت رنگ لے آیا۔ دنیا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرہی لیا ۔
آئندہ سال کے لئے پاکستان کو دنیا کے امن پسند، خوبصورت اور دوستانہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔
برصغیر کا سب سے دوستانہ ملک، جہاں امن، محبت اور خلوص کا درس ملتا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق، پاکستان دوہزار اٹھارہ کیلئے سب سے بہتر ملک ہے، جہاں امن اور دوستی تو ہے ہی، ساتھ ہی پہاڑوں اور دریاؤں جیسے حسین مناظر بھی ہیں۔
اس کا سارا کریڈٹ پاک فوج کی دشمن کے خلاف کارروائیوں کو جاتا ہے جو آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں اور ملک کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔

آج اسی کاوش نے ملک کو دنیا کا سب سے امن پسند اور دوستانہ ملک قرار دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں