• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ کے دوران مکھی نگلنےکی ویڈیووائرل

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ کے دوران مکھی نگلنےکی ویڈیووائرل

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گذشتہ دنوں لائیو کنسر ٹ کے دوران ناخوشگوار واقعہ رونما ہوگیا،گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ لاکھوں مداحوں کے سامنے کنسرٹ کررہی تھیں ان کے منہ میں ایک مکھی چلی گئی جسے انہوں نے نگل لیا۔سوشل میڈیا پر مکھی نگلنے کے بعد انہیں ابکائیاں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔گلوکارہ سٹیج پر کھانسنے لگیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے،تاہم انہو ں نے اس صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزے دار تھی جس پر ان کے مداح بے ساختہ مسکرانے لگے۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply