• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

برطانیہ میں پیاز،گاجر اور آلوکی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصداضافہ ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply