بجٹ کے بعد انرجی ڈرنک کی قیمت دوگنی

وزرات صحت نے انرجی، شوگر ڈرنک پر ایکسائز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی۔

وزرات صحت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں شوگر ڈرنک پرایکسائز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

شوگر ڈرنک، جوسز ، انرجی ڈرنک، آئس ٹی اسکوائش، سوڈا پر 50 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سالانہ اڈھائی ارب کا ریوینو بڑھایا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ڈرنک ملک بھر میں 58 فیصد بیماریوں کا باعث ہے، 78 فیصد نوجوانوں کی شوگر ڈرنک پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزرات صحت نے وزرات خزانہ کو ٹیکنیکل خدمات کی پیش کش بھی کردی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply