مصر میں بوڑھی گداگر خاتون جس نے ساری زندگی بھیک مانگی، انتقال ہوا تو چندہ دے کر دفنایا گیا مگر بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے جنوبی علاقے قنا کمشنری کے ایک الوقف شہر میں بوڑھی خاتون خیریہ علی عبدالجلیل جو علاقے میں گداگری کرکے گزر بسر کرتی تھی ایک دن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اس کے انتقال کی اطلاع اس کے رشتے داروں کو دی گئی لیکن وہ خود انتہائی غریب تھے جس کے باعث محلے والوں نے چندہ جمع کرکے اس کی تدفین کردی۔
تاہم اہل علاقہ اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب گداگر خاتون کے انتقال کے کچھ دن بعد اس کے کروڑ پتی ہونے کا پتہ چلا۔
رپورٹ کے مطابق گداگر خاتون کے مرنے کے تقریباً 10 دن بعد گھر کو خالی کرکے اس کی صفائی کی گئی تو وہاں بے شمار پلاسٹک کے ڈبے ملے جن میں ہزاروں کی تعداد میں سکے اور چھوٹے بڑے نوٹ تھے۔
گھر سے برآمد ہونے والی رقم کو جب گنا گیا تو وہ دس لاکھ مصری پونڈ سے زیادہ تھی۔ اہل علاقہ نے تمام رقم گداگر خاتون کے رشتے داروں میں تقسیم کر دی جن میں اس کی تین بہنیں اور ایک بھائی تھا۔

اہل علاقہ اس بات پرحیران تھے کہ اس نے ساری زندگی کسمپرسی میں بسر کی اور بھیک مانگ کر اپنا گزارا کرتی تھی مگر وہ حقیقت میں لکھ پتی تھی۔ اس کے باوجود اس نے کبھی اچھی زندگی نہیں گزاری، نہ اچھا کھانا کھایا اور نہ ہی اچھا لباس زیب کیا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں