سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی زیرنگرانی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرانتظام سجاول اور گولارچی میں پناہ گزین کیمپ اور طبی امدادی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں میں خیمے، راشن اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات میسر ہیں۔
Advertisements

ساحلی علاقوں سے سول آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے۔ اب تک 1100 سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد اور بدین سے گزشتہ رات پاک فوج کے امدادی دستے امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کیے گئے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں