• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حیدرآبادکے بِلا مقابلہ منتخب میئر اور ڈپٹی میئرکا تعلق کس پارٹی سے ؟؟

حیدرآبادکے بِلا مقابلہ منتخب میئر اور ڈپٹی میئرکا تعلق کس پارٹی سے ؟؟

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کےمطابق کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ۔حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply