• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلمان لڑکی کو بھگا کرشادی کرنیوالے کو 11 ہزار دینگے، ہندو انتہاپسند تنظیم

مسلمان لڑکی کو بھگا کرشادی کرنیوالے کو 11 ہزار دینگے، ہندو انتہاپسند تنظیم

  بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور شہر کے ایک ہندو انتہا پسند جماعت  ہندو دھرم سینا  نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ہندو نوجوان کسی مسلم لڑکی  کو بھگا کر اس کے ساتھ شادی کرتا ہے تو اسے 11 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ 

یوگیش اگروال نے کہا کہ جس طرح مسلمان لڑکے ہماری ہندو بیٹیوں، ہماری ہندو بہنوں کو اپنے لو جہاد کے چنگل میں پھنسا کر چھین رہے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ہندو دھرم سینا نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف ہندو بیٹیوں کو فروغ دیں ہمیں نہ صرف مسلمان بیٹیوں کو بچانا ہے بلکہ ہم اس کے لیے ہندو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں 11000 روپے کا نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یوگیش اگروال نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو ہندو نوجوان مسلم لڑکیوں کو بھگا کر لائے گا اور اس کے ساتھ شادی کرے گا، اس کو ہندو دھرم سینا نقد انعام کے طور پر 11 ہزار روپے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہندو بیٹیوں کو بچاو اور مسلم  بیٹیوں کو بھگا کر لے کر آو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply