• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انوکھا اظہارِ محبت؛بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

انوکھا اظہارِ محبت؛بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

بھارت میں بیٹے نے ماں سے محبت کے اظہار کیلئے ان کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور 2 سال میں تعمیر مکمل ہوئی۔

تاج محل جیسی عمارت بنانے کیلئے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔

امرالدین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ اصل تاج محل اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی پسندیدہ اہلیہ ممتاز محل کے انتقال بعد بنوایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply