ملائیشیا میں ایک 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی کے بعد اس جوڑے کو ٹک ٹاک پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔
رقیہ سامت نامی خاتون اور سبحان محمد امین 2021 میں ٹک ٹاک پر پہلی بار ملے تھے جس کے بعد انہوں نے گذشتہ سال شادی کر لی تھی۔
رقیہ کے شوہر سبحان امین کا کہنا ہے کہ وہ ان سے صرف دوستی چاہتے تھے لیکن پھر احساسات آڑے آ گئے۔اور وہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے ۔
شادی کے بعد اس جوڑے کو ٹک ٹاک پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی بیان کی تھی۔
62 سالہ رقیہ کے دس بچے اور 22 پوتے پوتیاں اور ایک پڑپوتا ہے۔ دونوں نے گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے ان کی دو شادیاں ہو چکی ہیں جو کہ خاصی کامیاب نہ ہوئی ۔

رقیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ وہ بہت چھوٹے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر میری زندگی کے آخری وقت تک میرا خیال رکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری شادی ہے۔
Facebook Comments
آپکو اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات کی جگہ کے بارے کچھ کرنا پڑے گا۔
خبر کے اوپر اشتہار آ جاتا ہے، جب اسے بند کریں تو نیچے سے خبر بھِی غائب ہو جاتی ہے۔
خبر کے اوپر تو اشتہار نہیں ہے،خبر کے درمیان میں ضرور ہیں اشتہار،اور وہ تو ہر سائٹ پر ہی ایسے ہوتا ہے ۔۔