اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے مالک عمران اسلم خان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھر واپسی پہنچنے کے بعد عمران اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ میں خیریت سے واپس گھر پہنچ گیا، تمام میڈیا اور خیر خواہوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ عمران اسلم خان کو بدھ کی رات 10 بجے کراچی ایئر پورٹ سے نامعلوم افراد گاڑی سمیت ساتھ لے گئے تھے۔
Advertisements

عمران اسلم کے اغوا کے بعد اسکائی ونگز کمپنی کے منیجر کا کہنا تھا کہ اغوا کی درخواست ایئر پورٹ تھانہ میں درج کرائی لیکن پولیس حکام اغواء کی درخواست وصول نہیں کر رہے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں