رنویرکے ڈائمنڈ ٹاپس توجہ کا مرکزبن گئے

بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ منفرد اور نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کی وجہ سے اکثر خبروں کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اب اداکار اپنی والدہ کے ہیرے کے بُندے پہننے پر توجہ کا مرکز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ آنے والی ہے جس میں ان کی ہیروئن اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔ اداکار رنویر سنگھ کی فلم رواں سال 28 جولائی کو ریلیز ہوگی لیکن اس فلم کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے جس میں رنویر سنگھ کے کان میں پہنے ہیرے کے بُندے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ نے فلم میں اپنی والدہ ‘انجو بھونانی’ کے ہیرے کے بُندے پہنے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی ہے جس میں اداکارہ جیا بچن، لیجنڈ اداکار دھرمیندرا دیول اور شبانہ اعظمی بھی مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply