رواں سال کون سے سیاست دان فریضہ حج ادا کریں گے؟

رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ملک بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا، کل سے مناسکِ حج کا آغاز ہوگا، عازمین 9 ذی الحج کو وقوفِ عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے بھی عازمینِ حج کی بڑی تعداد موجود ہوگی جن میں پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہوں گے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فریضہ حج
کی ادائیگی کیلئے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا بھی آج لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے جہاں سے وہ حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود بھی ایک عام حاجی کی طرح حج ادا کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ارکانِ اسمبلی حج پہ جائیں اور ملک کے لیے دعا کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply