• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • معروف گلوکار احت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ، تحقیقات شروع

معروف گلوکار احت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ، تحقیقات شروع

منی لانڈرنگ کیس ،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کرنسی کی مبینہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان کے خلاف حقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ایف آئی اے زرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے جب کہ اثاثوں، انکم ٹیکس گوشواروں سے آمدن کی تفصیلات لی گئیں ہیں۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال 2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply